سپرہائی وے پرٹرک کی ٹکر سے بائیک سوار2 افراد جاں بحق
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) سپرہائی وے جمالی پل کے قریب ٹرک کی ٹکر سے بائیک سوار 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔ ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق افراد کو عباسی شہید ہسپتال منتقل کردیاگیاہے۔ ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والے ایک شخص کی شناخت 35 سالہ حبیب کے نام سے ہوئی جبکہ دوسرے جاں بحق شخص کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی۔ پولیس حکام کے مطابق واقعہ کی تحقیقات جاری ہیں۔ نیو کراچی پاور ہاؤس چورنگی کے قریب ٹریفک حادثے میں شدید زخمی فرد نجی اسپتال میں دوران علاج دم توڑ گیا،شناخت محمد انیس ولد محمد یوسف کے نام سے ہوئی۔ اورنگی ٹاؤن پانچ نمبر پل کے نیچے سے ایک فرد کی لاش ملی ہے‘ وجہ موت نامعلوم ایدھی ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید ہسپتال منتقل کر دیا۔