جلیسان ادب کی ماہانہ تنقیدی نشست سماعت گاہ میں منعقد ہوئی

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)جلیسانِ ادب پاکستان حیدرآباد کی کی “ماہانہ تنقیدی نشست سماعت گاہ میں قدیر الاسلام راشد کی زیر صدارت منعقد ہوئی۔ڈاکٹر مسرور احمد زئی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔تنقیدی نشست میں وقار احمد وقار نے اپنی غزل تنقید کے لئے پیش کی۔شرکاء نیغزل کے تمام اشعار پر بھرپور گفتگو کی اور شاعر کے ہنر کو سراہا گیا۔نشست میں معاذ علی ناغڑ نے اپناافسانہ پیش کیا۔ معاذ علی ناغڑ حیدرآباد کے نوجوان قلم کار ہیں،انہوں نے اپنی پہلی کاوش کے طور پر اپنا پہلا افسانہ نشست میں پیش کیا،افسانے پر شرکاء نے بھرپور گفتگو کی اور اسے سراپا۔جبکہ ڈاکٹر مسرور احمد زئی نے افسانے کی فنّی ضرورتوں کی طرف توجہ دلائی۔شرکاء نینوجوان افسانہ نگار کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے تخلیقی عمل کو جاری رکھنے کا مشورہ دیا۔نشست میںڈاکٹر عتیق احمد جیلانی, ڈاکٹر رفیق احمد خان، مشتاق احمد خان, قدیر الاسلام راشد, پروفیسر عبداللطیف انصاری نے شرکت کی۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *