قنبرعلی خان ،رشتے داری تنازع پر فائرنگ،ماںاور بیٹا قتل

قنبرعلی خان (نمائندہ جسارت) ضلع قنبر شہدادکوٹ کے بہرام پولیس تھانے کی حدو د میں مسلح ملزمان نے رشتے داری کے تنازع پر اندھا دھند فائرنگ کا نشانہ بناکر ماں اور بیٹے کو موقع پر قتل کردیا جبکہ فائرنگ میں ایک شخص شدید زخمی۔ تفصیلات کے مطابق ضلع قنبر شہدادکوٹ کے بہرام پولیس تھانے کی حدود کے گاؤں گل محمد چچا میں مسلح ملزمان نے گھر میں داخل ہوکر پستوں کے اندھا دھند فائر کرکے ایک عورت عنایتاں خاتون زوجہ محمد رمضان چچو اور ان کے بیٹے نظیر احمد ولد محمد رمضان چچو کو بیدردی سے موت کی گھاٹ اتاردیا جبکہ ملزمان کی اندھا دھند فائرنگ میں محمد جمن ولد محمد رمضان چچو شدید زخمی ہوگئے۔ واقعے کے بعد ملزمان جائے واردات سے فرار ہوگئے واقعے کا اطلاع ملنے پر حد کی بہرام پولیس نے پہنچ کر دونوں مقتولین ماں بیٹے کے لاشوں کو اپنی تحویل میں لیکر تعلقہ اسپتال شہدادکوٹ منتقل کیا جہاں سے دونوں لاشوں کا پوسٹ مارٹم کراکے اپنے ورثا کے حوالے کیا جبکہ زخمی محمد جمن کو علاج کیلئے لاڑکانہ اسپتال کے ایمرجنسی وارڈ میں داخل کیا گیا ہے لاش گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا۔ واقعے کا شاخسانہ فوتی فریق افراد کا چانڈیا برادری کے افراد کے ساتھ رشتے داری کا تنازع بتایاجاتا ہے۔ اس سلسلے میں متاثر افراد کے ورثا نے الزام لگایا کہ چانڈیا برادری کے ملزمان نادر ولد مٹھل چانڈیو نے دیگر ملزمان کے ساتھ ملکر رشتے داری کے معاملے پر گھر میں داخل ہوکر اندھا دھند فائرنگ کرکے ہمارے دو افراد کو قتل اور ایک شخص کو شدید زخمی کرکے فرار ہوگئے ہیں۔ آخری اطلاعات تک واقعے کا مقدمہ بہرام پولیس تھانے میں درج نہیں ہوا تھا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *