5 اگست کو پشاور جلسے میں آئندہ لائحہ عمل کا اعلان کر یں گے‘ چیئرمین پی ٹی آئی

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر نے اڈیالہ جیل کے قریب میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 5 اگست اہم دن ہوگا، اس دن ہمارا پشاور میں بڑا جلسہ ہوگا، پشاور جلسے میں آئندہ لائحہ عمل کا اعلان کریں گے، امید ہے اپوزیشن اتحاد کی جماعتیں بھی 5 اگست کو ساتھ ہوں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر الیکشن کا بائیکاٹ ہم نے کیا‘ ٹرن آوٹ کم رہا، صرف 5 سے7 فیصد ٹرن آوٹ رہا جو نہ ہونے کے برابر ہے، پی ٹی آئی سیاسی جماعت ہے جو سیاسی جدوجہد پر یقین رکھتی ہے، الیکشن دوبارہ بھی ہوجاتے ہیں، ہم نے کشمیر الیکشن کے بائیکاٹ کا فیصلہ بہت سوچ سمجھ کر کیا۔بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہی بہتری کی کنجی ہے، اگر ملاقاتیں شروع ہوئیں تو حالات بدل جائیں گے، نورین نیازی کے خلاف مقدمہ درج ہوا ،ایسے پرچوں سے حالات بہتر نہیں ہوتے، اس وقت دہشت گردی کے خلاف یکجہتی کی ضرورت ہے، فری اینڈ فئیر الیکشن ہوگا تو ہی ملک آگے جائے گا، اس وقت بھی سیاست اور پوائنٹ اسکورنگ نہیں، مصلحت سے کام لینا چاہیے، ہم کسی صورت کالعدم ٹی ٹی پی کو اسپورٹ نہیں کریں گے، ٹی ٹی پی کا بندہ جہاں بھی ہے ہم اس کو دہشت گرد سمجھتے ہیں ۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *