نوجوان کے اغواء کے خلاف والد کا سکھر پریس کلب کے باہر مظاہرہ
سکھر(نمائندہ جسارت) نوجوان کو مبینہ طور پر لاپتا کرنے کے خلاف والد کا سکھر پریس کلب کے سامنے احتجاج، بازیابی کا مطالبہ، سکھر کے علاقے شاہ فیصل کالونی گولیمار کے رہائشی نظر محمد میرانی نے سکھر پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ ان کے بیٹے عبدالغنی میرانی اور اس کے دوست حافظ ناگوری کو سکھر پولیس نے شکارپور پھاٹک کے قریب روک کر موٹر سائیکل اور شناختی دستاویزات طلب کیے۔مظاہرین کے مطابق پولیس کی جانب سے دستاویزات طلب کیے جانے پر انہوں نے اپنے بیٹے کے دوست کے واٹس ایپ پر تمام مطلوبہ کاغذات فوری طور پر ارسال کر دیے، تاہم دستاویزات فراہم کرنے کے باوجود پولیس نے دونوں نوجوانوں کو رہا کرنے کے بجائے اپنے ساتھ لے جا کر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔