کراچی کے محنت کش آج شہر کی سڑکیں جام کردینگے‘خالد خان
کراچی(اسٹاف رپورٹر)نیشنل لیبر فیڈریشن کراچی کے صدر خالد خان ،جنرل سیکرٹری محمد قاسم جمال نے لیوی بھتا ٹیکس کے خلاف حافظ نعیم الرحمن کی جانب سے آج ہونے والے ملک گیر احتجاج کی بھرپور حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ لیوی بھتا ٹیکس عوام کے ساتھ ظلم ہے ۔لیوی ٹیکس کے پیچھے حکمرانوں کی عیاشیاں ہیں جنہوں نے اپنی عیاشیوں کے لیے پاکستان کو تباہ کردیا ہے ۔پاکستان کے حکمراں اپنے حقوق کے لیے میدان میںنکلے اور لیوی ٹیکس کو ختم کرنے کے لیے حافظ نعیم الرحمن کے ہاتھ مضبوط کریں ۔نیشنل لیبر فیڈریشن پورے شہرمیں لیوی بھتا ٹیکس کے خلاف سڑکوںپر نکل کر بھرپور طریقے سے احتجاج کرے گی ۔این ایل ایف کراچی کے جنرل سیکرٹری محمد قاسم جمال نے کہا کہ کراچی کے محنت کش لیوی بھتا ٹیکس کے خلاف آج سڑکوں پر نکلیں گے اور ہم یہ بھتا قبول نہیں کرینگے اور پوری قوت کے ساتھ احتجاج کیا جائے گا۔اس سلسلے میں کورنگی ،لانڈھی ،بن قاسم ،سائٹ ایریا،نارتھ کراچی ،فیڈرل ایریا ودیگر علاقوں میں احتجاجی ریلیاں بھی نکالی جائیں گی۔ حافظ نعیم الرحمن حکم دیں تو ظالم حکومت کو محنت کش اقتدار سے اتار پھینکیں گے ۔