مسلح افراد کی گاڑی پر فائرنگ ، ڈی ایس پی بارکھان مرید بگٹی شہید

بارکھان (جسارت نیوز) بلوچستان کے علاقے بارکھان میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ڈی ایس پی بارکھان مرید بگٹی شہید ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق بارکھان کے علاقے کھٹہ چوکی کے مقام پر مسلح افراد نے پولیس کی گاڑی پر فائرنگ کی۔ ایس پی بارکھان عبدالحق نے بتایا کہ مسلح افراد کی پولیس کی گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں ڈی ایس پی بارکھان مرید بگٹی شہید ہوگئے۔پولیس افسر نے بتایا کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بھاری نفری موقعہ پر پہنچ گئی ۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *