ٹنڈو جام پولیس ڈاکوئوں کی سرپرست بن گئی، شناخت کے باوجود ملزم آزاد
ٹنڈوجام(نمائندہ جسارت) ٹنڈوجام پولیس ڈاکووں کی سرپرستی کر رہی ہے ہمارے ساتھ ہونے والی ڈکیتی مجرم شناخت کے باوجود گرفتار نہیں کیے جارہے ہیں گاؤں حیدر شاہ آبڑی کے رہائشیوں کاٹنڈوجام پریس کلب پر ٹنڈوجام پولیس کے خلاف احتجاجی مظاہرہ اور پریس کانفرنس تفصیلات کے مطابق مقامی زمیندار ثقلین گوپانگ، مشتاق گوپانگ نے ٹنڈوجام پریس کلب میں پریس کانفرس کرتے ہوئے انھوں نے ٹنڈوجام پولیس پر ڈاکووں کی سرپرستی کرنے کا الزام عائد کیا ہے انھوں نے بتایاکہ دو روز قبل جب وہ اپنی زرعی زمین کی جانب جا رہے تھے تو راستے میں پانچ مسلح افراد نے انہیں روک لیا اور اسلحے کے زور پر 40 ہزار روپے نقدی سمیت دیگر قیمتی سامان لوٹ لیا اس دوران مزاحمت کی وجہ سے دو نقاب پوش ڈاکوؤں کے نقاب اتر گئے جن کو ہم نے پہچان لیا ان ایک ناتھو ناہیوں اور دوسرا ساجد ناہیوں تھا انہوں نے دعویٰ کیا کہ مذکورہ ملزمان نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ ڈکیتی کی تاہم واضح نشاندہی کے باوجود پولیس اب تک کسی بھی ملزم کو گرفتار نہیں کر رہی ہے ۔