آزاد کشمیر : کامیاب امیدواروں کا سرکاری نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد / مظفرآباد (آن لائن) آزاد جموں و کشمیر الیکشن کمیشن نے 27 جولائی 2026 کو منعقد ہونے والے آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات میں کامیاب امیدواروں کی حلقہ وار فہرست کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ریٹرننگ افسران سے موصول ہونے والے حتمی انتخابی نتائج کی تصدیق کے بعد کامیاب امیدواروں کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔جاری کردہ فہرست کے مطابق ایل اے-1 میرپور-1 سے اظہر صادق، ایل اے-2 میرپور-2 سے چوہدری قاسم مجید،ایل اے-3 میرپور-3 سے چوہدری یاسر سلطان، ایل اے-4 میرپور-4 سے رخسانہ احمد، ایل اے-5 بھمبر-1 سے وقار احمد نور، ایل اے-6 بھمبر-2 سے محمد رزاق چوہدری،ایل اے-7 بھمبر-3 سے طارق فاروق، ایل اے-8 کوٹلی-1 سے ظفر اقبال ملک،ایل اے-9 کوٹلی-2 سے عمیر نعیم، ایل اے-10 کوٹلی-3 سے محمد یاسین چوہدری، ایل اے-11 کوٹلی-4 سے محمد آصف، ایل اے-12 کوٹلی-5 سے محمد ریاست خان اور ایل اے-13 کوٹلی-6 سے ایاز احمد کامیاب قرار پائے ہیں۔ترجمان آزاد جموں و کشمیر الیکشن کمیشن نے کہا کہ یہ نوٹیفکیشن انتخابی نتائج کی تصدیق اور قانونی کارروائی مکمل ہونے کے بعد جاری کیا گیا ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *