بھینس کالونی : پولیس مقابلے میں ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار، ساتھی فرار

کراچی (جسارت نیوز)تھانہ سکھن کی حدود بھینس کالونی روڈ نمبر 8، نزد بھوسہ منڈی کے قریب پولیس اور مسلح ڈاکوؤں کے درمیان مقابلہ جبکہ ڈکیتوں کی جانب سے واردات کے دوران مزاحمت پر شہری بنام محمد حنیف ولد محمد سلیمان، عمر تقریباً 40 سال کو ٹانگ پر گولی مار کر زخمی کر دیا تھا ۔واقعہ کی اس اطلاع پر تھانہ سکھن پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ پولیس کی جوابی کارروائی کے نتیجے میں ایک ملزم شعیب ولد خادم حسین کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا، جبکہ اس کا ساتھی فرید ولد لال ڈینو اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگیا۔گرفتار ملزم کے قبضے سے ایک عدد پستول، نقد ی برآمد کرلی۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *