پڈعیدن، مختلف حادثات و واقعات میں 3افراد جاں بحق ، 4زخمی
پڈعیدن (نمائندہ جسارت) مختلف حادثات واقعات تین افراد جاںبحق،چار شدید زخمی،قومی شاہراہ پر ٹرک کی کوچ کو ٹکر،ایک نوجوان ہلاک، ریپیٹر صاف کرتے ہوئے گولی چلنے سے ایک شخص ہلاک،نوجوان نے نہر میں چھلانگ لگا کر مبیہ خودکشی کرلی،خاتون کا اقدام خوکشی زندہ بچالیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق قومی شاہراہ پر نور پور کے قریب تیز رفتار ٹرک کی کوچ کو زوردار ٹکر جس کے نتیجہ میں ایک نوجوان ہلاک ہو گیا جس کی شناخت فاروق احمد چنا کے نام سے ہوئی ہے جوکہ شکار پور کا رہائشی بتایا جاتا ہے، چار زخمیوں میں امیر بخش، کاشف بھٹی، رہما خاتون، سعید احمد شامل ہیں پولیس نے زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا پولیس نے ٹریک تحویل میں لے لیا، دوسرے واقع میں ہالانی پیٹرول پمپ ڈیوٹی پر معمور چوکیدار نسیر تنیو ریپیٹر صاف کرتے ہوئے اتفاقہ گولی چلنے موقع پر ہی ہلاک ہو گیا پولیس نے پہنچ کر ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی، لاش گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا،تیسرے واقع میں نوجوان نادر ولد غلام شبیر کلہوڑو نے مبینہ نہر میں چھلانگ لگا دی اطلاع پر ورثا نے پہنچ کر احتجاج کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ ہمارے نوجوان کو پولیس نے بلاوجہ ہراساں کیا جس پر نوجوان نے نہر میں چھلانگ لگا دی ہے مظاہرین نے کہاکہ زمہ دار افراد کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے جبکہ مقامی عوطہ خوروں کی مدد سے نوجوان کی تلاش جاری ہے، چوتھے واقع میں نواحی علاقہ بھنگو بہن کی رہائشی 44 سالہ خاتون صغراں کا مبینہ اقدام خودکشی واقع کی اطلاع پر فوری طور پر خاتون کو پڈعیدن اسپتال منتقل کردیا جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد نوابشاہ منتقل کردیا گیا پولیس نے واقع کی تفتیش شروع کردی ہے۔