کینیڈین وزیر اعظم مارک کارنی کی اسلامی مرکز پر فائرنگ کی مذمت

اوٹاوا (انٹرنیشنل ڈیسک) کینیڈا کے وزیرِ اعظم مارک کارنی نے ونی پیگ میں ایک اسلامی مرکز میں فائرنگ کی مذمت کرتے ہوئے اسے اسلاموفوبیا کا ایک خوفناک واقعہ قرار دے دیا۔ کینیڈا کے صوبے مینیٹوبا کے دارالحکومت میں واقع رحمہ اسلامک سینٹر میں بدھ کی شب فائرنگ کے واقعے میں کوئی زخمی نہیں ہواتھا۔وزیراعظم نے کہا کہ اسلامو فوبیا کا یہ پرتشدد عمل خوفناک ہے اور کینیڈا میں اس کی کوئی جگہ نہیں ہے۔ میں شکر ادا کرتا ہوں کہ کوئی زخمی نہیں ہوا۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو میری مکمل حمایت حاصل ہے کیونکہ وہ مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لیے کام کر رہے ہیں۔ کینیڈین مسلمانوں کی نیشنل کونسل نے ایکس پر کہا کہ افراد نے ایک گاڑی سے مرکز پر گولی چلائی اور پھر ایک دستی بم سے اس پر حملہ کیا جبکہ کمیونٹی کے افراد اندر جمع تھے۔ کونسل نے کہا کہ ملک کے طول و عرض میں روزانہ اسی طرح کے واقعات رونما ہونے کی یہ ایک اور مثال ہے۔ اسلام فوبک تشدد ریکارڈ سطح تک پہنچ رہا ہے اور کینیڈا میں تیزی سے ایک نیا معمول بنتا جا رہا ہے۔ تحقیقات کی قیادت کرنے والی وینی پیگ پولیس نے تاحال کسی مشتبہ شخص کی شناخت اور نہ ہی کوئی گرفتاری کی ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *