کشمیر میں حکومت اور مستقبل کے فیصلے کشمیری خود کریں گے، بلاول

مظفرآباد (صباح نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کی حکومت اور مستقبل کے فیصلے کشمیری عوام کو خود کرنے کا حق حاصل ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام کا پہلا حق حاکمیت ہے اور ان کے ووٹ کے فیصلے کا احترام کیا جانا چاہیے۔ آزاد کشمیر کے عوام کے حقِ حاکمیت کے حوالے سے جاری اپنے ویڈیو پیغام میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ وہ کشمیر کے عوام کو وہی حقوق دلوانا چاہتے ہیں جو ہر پاکستانی شہری کو حاصل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بنیادی حقوق میں سب سے پہلا حق حاکمیت ہے، عوام جس کے حق میں ووٹ دیں، نتیجہ بھی اسی کے حق میں آنا چاہیے۔ پیپلز پارٹی کے چیٔرمین نے کہا کہ پاکستان کے جن اداروں میں کشمیر سے متعلق پانی، بجلی اور بجٹ کے فیصلے ہوتے ہیں، وہاں کشمیر کی اپنی نشست اور اپنی آواز ہونی چاہیے تاکہ کشمیری عوام کے مفادات کی مؤثر نمائندگی ہو سکے۔ انہوں نے آزاد کشمیر کے عوام سے اپیل کی کہ 2 اگست کو حقِ حاکمیت کے لیے تیر کے نشان پر مہر لگائیں، کیونکہ کشمیر کا فیصلہ کشمیر کے عوام کریں گے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *