بارشوں کے دوران مزارات پر حفاظتی اقدامات سخت کرنے کی ہدایت

کراچی (اسٹاف رپورٹر)وزیر برائے اوقاف، مذہبی امور، زکوٰۃو عشر سندھ سید ریاض حسین شاہ شیرازی نے صوبے میں حالیہ بارشوں کے پیش نظر تمام مزارات اور درگاہوں پر زائرین کی جان و مال کے تحفظ، سیکورٹی نظام کی مؤثر فعالیت اور سرکاری املاک کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے جامع حفاظتی اقدامات کی ہدایات جاری کر دیں۔ صوبائی وزیر نے سیکرٹری اوقاف اختر حسین بگٹی کو ہدایت کی کہ تمام مزارات اور درگاہوں پر نصب واک تھرو گیٹس، سی سی ٹی وی کیمرے، برقی تنصیبات، جنریٹرز، کنٹرول پینلز اور دیگر الیکٹرانک آلات کو بارش اور نمی کے ممکنہ اثرات سے محفوظ رکھنے کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات کیے جائیں تاکہ سکیورٹی نظام بلا تعطل فعال رہے اور زائرین کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *