محرابپور،پسند کی شادی پر فائرنگ
محراب پور(جسارت نیوز) پسند کی شادی پر فائرنگ میں نوجوان زخمی، حملہ آور گرفتار، ڈکیتی واردات میں صحافی کا بھانجا موٹر سائیکل اور شہری نقدی سے محروم، ٹھری میرواہ پولیس تھانہ کی حدود گاؤں ادل شر کے قریب گاؤں سومرو میں پسند کی شادی پر مسلح افراد کی فائرنگ میں ذولفقار سومرو زخمی ہوگیا، عوام نے دو حملہ آور کو گرفتار کرکے پولیس حوالے کر دیا ، محبت ڈیرو پولیس نے نصیر کلہوڑو کے قتل میں ملوث اشفاق عرف دلشاد کلہوڑو کو گرفتار کرلیا ہے۔