سعودی عرب: 4.5 کلو سے زائد منشیات کی اسمگلنگ ناکام

ریاض (انٹرنیشنل ڈیسک) سعودی حکام نے الربع الخالی سرحدی راستے کے ذریعے ساڑھے 4کلوگرام میتھامفیٹامین اسمگل کرنے کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔ حکام ملک میں آنے والے ایک ٹرک کے اندر چھپائی گئی مقدار کو ضبط کرنے میں کامیاب ہوگئے۔ اس کے بعد اس کا سامان وصول کرنے والے کو پکڑنے کے لیے ڈائریکٹوریٹ جنرل آف ڈرگ کنٹرول کے ساتھ رابطہ کرلیا گیا۔ زکوٰۃ، ٹیکس اور کسٹمز اتھارٹی کے سرکاری ترجمان حمود الحربی نے وضاحت کی کہ ٹرک کو معمول کے کسٹمز طریقہ کار سے گزارا گیا جس میں سیکورٹی ٹیکنالوجیز اور سنفنگ کتوں کا استعمال کرتے ہوئے معائنہ شامل تھا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *