شاہراہ قائدین کاایک ٹریک ٹریفک کیلیے کھلا رکھا گیا
کراچی(اسٹاف رپورٹر)حکومت کی جانب سے پیٹرولیم لیوی بھتا ٹیکس کی ظالمانہ وصولی کے خلاف حلقہ خواتین جماعت اسلامی کراچی کے تحت شاہراہ قائدین پر خواتین کا بڑا احتجاجی مارچ کے لیے شاہراہ قائدین کا ایک ٹریک مختص کیا گیا تھا جب کہ دوسری جانب معمول کے مطابق ٹریفک رواںتھا۔ جبکہ مارچ میں شریک خواتین نے جماعت اسلامی کے جھنڈے بھی اُٹھائے ہوئے تھے ۔