کراچی بارکا ایس ایچ او گلبہار کے خلاف مقدمہ درج کرنے کامطالبہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی بار کی جانب سے سابق ممبر منیجنگ کمیٹی پر گلبہار تھانے میں تشدد کیخلاف سٹی کورٹ میں مکمل ہڑتال کی گئی۔ وکلا کی جانب سے سٹی کورٹ کے دروازے بند کردیے گئے۔ وکلا کی جانب سے پولیس اور سائلین کو سٹی کورٹ میں داخلے سے روک دیا گیا۔ وکلا کی ہڑتال کے باعث مقدمات کی سماعت ملتوی کردی گئی۔ کراچی بار ایسوسی ایشن نے ایس ایچ او گلبہار کے خلاف مقدمہ درج کرنے کامطالبہ کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی بار کی جانب سے وکیل پر پولیس کے تشددکے معاملے پر سٹی کورٹ میں مکمل ہڑتال کی گئی۔ وکلا کی جانب سے سٹی کورٹ کے داخلی راستے بند کردیے گئے جبکہ پولیس اور سائلین کو سٹی کورٹ میں داخلے سے روک دیا گیا۔ اسی طرح روزانہ کی بنیاد پر سٹی کورٹ میں جیلوں سے پیشی کے لیے لائے جانے والے قیدیوں کو بھی نہیں لایا گیا جبکہ چند قیدی وینز کو بھی دوبارہ واپس بھیج دیا گیا۔ وکلا کی ہڑتال کے باعث مقدمات کی سماعت ملتوی کردی گئی۔ کراچی بار ایسوسی ایشن کے عہدیداران کا کہنا تھاکہ وکیل اشفاق ایڈووکیٹ پر گلبہار تھانے میں پولیس کی جانب سے تشدد کیا گیا، 24 گھنٹے میں متعلقہ ایس ایچ او کے خلاف ایف آئی آر درج کی جائے۔ بصورت دیگر کراچی بار آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کرے گی۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *