پولیس سے مقابلہ 3ملزمان زخمی حالت میں گرفتار

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) تھانہ ساحل پولیس کا موٹر سائیکل سوار ملزمان سے مقابلہ‘ 3 ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔ تھانہ ساحل پولیس نے دورانِ گشت 26 اسٹریٹ، خیابانِ عرفات کٹ کے قریب 2 موٹر سائیکلوں پر سوار مشتبہ افراد کو رکنے کا اشارہ کیا۔ ملزمان نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کر دی۔جوابی کارروائی کے نتیجے میں 3 ملزمان زخمی حالت میں گرفتار کر لیے گئے۔ ملزمان کے 2 ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ زخمی حالت میں گرفتار ملزمان کی شناخت تنویر شہزاد ولد غلام شبیر سحود ولد گل حسن خان اور ساجد ولد محمد امیر بخش کے ناموں سے ہوئی۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے 4 موبائل فون‘ 3عدد 30 بور پستول مع زندہ راؤنڈز اور ایک موٹر سائیکل برآمد کرلی گئی۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *