کھیل برائیوں کے خاتمے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں، عبداللطیف شیخ
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر ) کھیل برائیوں کے خاتمے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں ہم سب کا اولین فرض ہے کہ اپنی نوجوان نسل کو تعلیم کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیوں کی جانب بھی راغب کیا جائے ۔ان خیالات کا اظہار بھائی خان ویلفیٔر کے صدر عبداللطیف شیخ نے جشن ازادی کے سلسلے میں بھائی خان ویلفیٔر اور میمز مارشل ارٹ اکیڈمی کے مشترکہ اشتراک سے جشن ازادی انٹر کلب کراٹے چیمپئن شپ کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ تقریب میں ویلفیٔر کے بانی جنرل سیکرٹری حاجی محمد یاسین ارائیں ۔ سینیٔر نائب صدر خان افتاب احمد خان ۔نائب صدر شاہد راجپوت ۔نائب صدر دوئم حاجی محمد اسماعیل شیخ ۔جوائنٹ سیکریٹری اسماعیل شیخ۔تعلقہ چیٔرمین لطیف اباد حاجی عبدالحمید مٹھو ۔محمد حنیف شیخ۔صدر میمز اسپورٹس فاؤنڈیشن سکندر نواز ارائیں۔حیدراباد ویٹ لفٹنگ ایسوسییشن کے صدر سفیان علی راہو۔چیف انسٹریکٹر محمود زئی۔ و دیگر بھی موجود تھے۔ چمپئن شپ میں کھلاڑیوں نے عمدہ فائٹ، سیلف ڈیفنس، بریکنگ، کا تاز کا مظاہرہ کیا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے پاس ٹیلنٹ کی کمی نہیں ضرورت اس امر کی کہ ہم ان کو کھیلوں کے مواقع فراہم کریں ۔اس موقع پر حاجی محمد یاسین ارائیں و دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صحت مند معاشرے کی تشکیل کے لیے ضروری ہے کہ ہم اپنے بچوں کی توجہ کھیلوں کی جانب بھی مبذول کرائیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم اکابرین پاکستان اورمعرکہ حق کے شہداء کو بھی سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے پوری دنیا میں پاکستان کے نام کو بلند کیا اور دہشت گردی کے خاتمے میں اپنی جانوں کے نظرانے پیش کیے۔