ڈی آئی جی کا ڈویژنل کمشنر کے ہمراہ اسماعیلی جماعت خانے کا دورہ
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس حیدرآباد رینج، طارق رزاق خان دھاریجو نے ڈویژنل کمشنر حیدرآباد فیاض حسین عباسی کے ہمراہ تھانہ مارکیٹ کی حدود میں واقع اسماعیلی جماعت خانے کا دورہ کیا ذوالفقار خواجہ ریجنل ممبر پبلک افیٔرز و سیکیورٹی ،ثاقب پیروانی صدر کونسل حیدرآباد ،کامران خواجہ سیکریٹری کونسل حیدرآباد ،آصف مولوانی صدر کونسل ٹنڈو تھریلاور ریاض میمن حیدرآباد سیکیورٹی کنوینیر حیدرآباد و دیگر نے انکا گرمجوشی سے استقبال کیا جہاں انہوں نے جماعت خانے کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا اس موقع پر باہمی دلچسپی کے امور، بین المذاہب ہم آہنگی، امن و امان اور کمیونٹی کے ساتھ پولیس کے تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ڈی آئی جی پی طارق رزاق خان دھاریجو نے اس موقع پر جماعت خانے میں حفاظتی انتظامات کا بھی جائزہ لیا ۔