ہیپاٹائٹس سے پاک سندھ پروگرام کیلیے واک کا اہتمام
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)ہیپاٹائٹس کے عالمی دن کے حوالے سے حیدرآبادمیں حکومت سندھ کے ہیپاٹائٹس سے پاک سندھ پروگرام کے زیر اہتمام حیدرآباد میں ایک واک کا اہتمام کیا گیا – اس موقع پر ہیپاٹائٹس پروگرام کے انچارج ڈپٹی ڈی جی CDC ڈاکٹرخالد میمن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہیپاٹائٹس جیسے موذی مرض سے متعلق آگاہی اور تحفظ فراہم کرنا ہے۔ انسداد ہیپاٹائٹس کے عالمی دن کے موقع پر عوام میں اس موذی مرض سے بچائو اور علاج کے متعلق شعور بیدار کرناہے- ڈاکٹرخالد میمن نے اس دن کی مناسبت سے بتایا کہ ایک اندازے کے مطابق ہیپاٹائٹس اس وقت covid کے بعد دوسری خطرناک اور جان لیوا بیماری ہے۔انہوں نے بتایا کہ دنیا میں 300ملین لوگ اس موزی مرض میں مبتلا ہیں جبکہ پاکستان میں اس موزی مرض کے مریضوں کی کثیر تعداد موجود ہے جو اس بیماری سے لاعلم ہے اور اس کے پھیلاو ¿ کا ذریعہ بن رہی ہے-واک میں ڈپٹی ڈی جی ہیلتھ ڈاکٹرسعید جلبانی،ایڈیشل ڈائریکٹر ہیپاٹائٹس ڈاکٹر عمیر وہاب ، میڈیا کو آڈینٹر خرم خان ودیگرافسران و ملازمین اور عوام کی بڑی تعدادنے شرکت کی – واک میں شرکائنے ہیپاٹائٹس سے بچاو ¿ اور آگاہی سے متعلق پلے کارڈ اٹھا ئے ہوئے تھے ۔ا س موقع پر ہیپاٹائٹس پروگرام کے انچارج ڈاکٹرخالد میمن نے میڈیا سے گفتگو کرتے کہا کہ عالمی دن منانے کا مقصداور اس موذی مرض سے بچا? اور علاج کے متعلق عوام میں آگاہی فراہم کرنے کے لیے میڈیا کو اپنا بھرپورکردار ادا کرنا چاہیے تاکہ اس مرض کوجڑ سے ختم کیاجائے-ڈاکٹر عمیر وہاب نے کہا کہ ہیپاٹائٹس کے عالمی دن پراس بات کا اعادہ کرتے ہیں کہ سندھ سے ییپاٹائٹس کے خاتمے میں حائل تمام رکاوٹوں کو دور کرنے میں اپنا بھرپورکردار ادا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں لاکھوں افراد ہیپاٹائیٹس کا شکار ہو کرجان کی بازی ہار جاتے ہیں۔ڈ اکٹرعمیر وہاب نے کہا کہ WHOکے 2019-2020 سندھ میں کئے گئے سروے کے مطابق ہیپاٹائیٹس B کی شرح 1% جبکہ ھیپاٹائیٹس Cکی شرح ہ6۔19%تک ہے۔ WHO نے 2030 تک ہیپاٹائیٹس کے خاتمے کا ہدف دیا ہوا ہے اور سندھ حکومت اس پر تیزی سے عمل پیرا ہے،اس سلسلے میں وزیر صحت سندھ کے احکامات پر ہیپاٹائیٹس پروگرام اور PPHIسندھ کے درمیان اگست 2022 میں خصوصی معاہدہ کیا گیا ہے۔