یوسی 67کے قدیمی قبرستان کی زمین پر قبضے کی کوشش کیخلاف احتجاج

ٹنڈوجام(نمائندہ جسارت) یونین کونسل67 کے قدیمی قبرستان کی زمین پر قبضے اور گاؤں کا نام تبدیل کرنے کی مبینہ کوشش کے خلاف احتجاجی مظاہرہ طاقت کے بل پر ہم اپنے بزرگوں کے نام کو بدلنے نہیں دیں گے اگر سازشیں بند نہیں کی گئیں تواحتجاج کا دائرہ بڑھا دیں گے تفصیلات کے مطابق یونین کونسل 67 میں واقع قدیمی گاؤں حاجی محمد صالح مکرانی بلوچ کے رہائشیوں نے گاؤں کے قدیمی قبرستان کی زمین پر مبینہ قبضے اور گاؤں کا نام تبدیل کرکے عبدالغنی آخوند کے نام سے منسوب کرنے کی کوششوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیامظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد ہارون مکرانی بلوچ ڈاکٹر مولا بخش بلوچ داد محمد مکرانی بلوچ شفی محمد سہتو اور راہیب علی نے کہا کہ حاجی محمد صالح مکرانی بلوچ گاؤں 1926ء سے آباد ہے اور گاؤں کا تمام سرکاری ریکارڈ، پرائمری اسکول، پولنگ اسٹیشن، شناختی کارڈ، ڈومیسائل اور دیگر سرکاری دستاویزات اسی نام سے موجود ہیں اب اس ریکارڑ میں کچھ طاقت ور با اثر افراد دولت کی بنیاد پر تبدیل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں انھوں نے کہا کہ تاریخی اور سرکاری ریکارڈ میں کسی قسم کی رد و بدل ہرگز قبول نہیں کی جائے گی انھوں نے کہا حاجی محمد صالح مکرانی بلوچ 1926ء سے آباد ہے جو ایک تاریخی گاوں ہے اور 1989ء میں بھی کچی آبادی کے طور پر اسی نام سے سرکاری ریکارڈ میں رجسٹر کیا گیاانہوں نے کہا کہ ان کے آباؤ اجداد بھی اسی گاؤں کے رہائشی تھے اور وہ خود بھی یہیں پیدا ہوئے گورنمنٹ پرائمری اسکول، تعلیمی اسناد ڈومیسائل، قومی شناختی کارڈ، بجلی و گیس کے بل، ووٹر لسٹوں اور دیگر سرکاری ریکارڈ میں بھی گاؤں کا نام حاجی محمد صالح مکرانی بلوچ درج ہے مظاہرین کا کہنا تھا کہ چند افراد گاؤں کو عبدالغنی آخوند کے نام سے منسوب کرکے قدیمی قبرستان کی زمین پر قبضہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *