تحریک انصاف کو مذاکرات کی کوئی دعوت نہیں دی‘ایازصادق

اسلام آباد(صباح نیوز)اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کو مذاکرات کی کوئی دعوت نہیں دی،اب میں نے مذاکرات کا کہنا بند کردیا ہے کیونکہ اپوزیشن لیڈر مذاکرات کرنا ہی نہیں چاہتے۔پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو میںاسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق میری عامر ڈوگر سے ملاقات پر قومی اسمبلی سے متعلق امور پر گفتگو ہوئی ، طارق فضل چودھری اور عامر ڈوگر میں مذاکرات کی بات ہوئی ہو تو میں اس سے لاعلم ہوں۔ایازصادق نے کہا کہ میں تو اپوزیشن کو مذاکرات کی دعوت دے کر تھک گیا ہوں، وزیراعظم متعدد بار پارلیمنٹ کے فورم پر اپوزیشن کو مذاکرات کی دعوت دے چکے ہیں، ہر مسئلے کا حل بیٹھنے میں ہے۔ایک سوال پر اسپیکرقومی اسمبلی نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر میرے چیمبر میں نہ آئیں کمیٹی روم ہے، اگر بات چیت کرنا ہوئی تو میں چیمبر خالی کردوں گا مگر اپوزیشن لیڈر مذاکرات کرنا ہی نہیں چاہتے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *