دریائے سندھ میں نہاتے ہوئے 3 لڑکے ڈوب گئے
حیدرآباد(نمائندہ جسارت)دریائے سندھ میں نہاتے ہوئے 3 لڑکے ڈوب گئے ۔حیدرآباد کے علاقے حسین آباد میں دریائے سندھ میں نہاتے ہوئے 13 سے 14 سال کی عمر کے تین لڑکے ڈوب گئے۔اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کو طلب کرلیا گیا، جس کے بعد تینوں لڑکوں کی پانی میں تلاش شروع کردی گئی۔پولیس کے مطابق تینوں لڑکے لطیف آباد کے رہائشی بتائے جاتے ہیں۔ دریائے سندھ کے کنارے سے ان کے کپڑے اور چپلیں بھی ملی ہیں، تاہم تاحال تینوں کی شناخت نہیں ہوسکی۔حسین آباد پولیس کے مطابق لڑکوں کی تلاش کا عمل جاری ہے۔