نائیجیریا میں مسلح افراد کا گاؤں پر حملہ‘ 30 افراد ہلاک
ابوجا (انٹرنیشنل ڈیسک) نائیجیریا کی شمال مغربی ریاست کدونا کے ایک گاؤں پر مسلح افراد کے حملے میں کم از کم 30 افراد ہلاک اور 4 زخمی ہو گئے۔ خبررساں اداروں کے مطابق حملہ آوروں نے گاؤں پر دھاوا بول کر متعدد مکان کو بھی نذر آتش کر دیا۔ ہلاک ہونے والوں میں خواتین، مرد اور 8بچے بھی شامل ہیں جبکہ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق حملے کے بعد علاقے میں سیکورٹی سخت کر دی گئی ہے جبکہ واقعے کی تحقیقات جاری ہے۔