حبیب جنیدی کا کوئلہ کان حادثہ میں مزدوروں کی شہادت پر اظہار افسوس

پیپلز لیبر بیورو سندھ کے صدر ممتاز مزدور رہنما حبیب الدین جنیدی نے بلوچستان کے علاقے سور ینج میں گزشتہ روز کوئلے کی کان میں قیامت خیز دھماکے کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے 36 نوجوان مزدوروں کی شہادت پر پورے ملک کے محنت کشوں کی جانب سے گہرے دکھ کا اظہار کیا اور سانحہ کی اعلیٰ سطحی عدالتی تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا شہدا کے لواحقین کی امداد کے لیے فی کس 50 لاکھ روپے کا اعلان کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اپنی نوعیت کا یہ پہلا حادثہ نہیں ہے لہٰذا ضروری ہے کہ تحقیقات میں اس امر کا خاص طور پر جائزہ لیا جائے کہ آیا مذکورہ شہید مزدوروں کو ملکی قانون اور آئی ایل او (ILO) کے کنونشن سیفٹی اینڈ ہیلتھ مائن کنونشن نمبر 176 کے مطابق ضروری آلات اور سہولیات فراہم کیے گئے تھے یا نہیں۔ بیان کے آخر میں انہوں نے کہا تحقیقات کا مقصد یہ ہونا چاہیے کہ مستقبل میں اس نوعیت کے حادثات کو وقوع پذیر ہونے سے بڑی حد تک روکا جا سکے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *