سٹی کورٹ کے اطراف تجاوزات ہٹانے کا عدالتی حکم

کراچی( اسٹاف رپورٹر)حسن علی آفندی روڈ اور سٹی کورٹ کے اطراف تجاوزات کے خلاف درخواست کی سماعت،عدالت نے بلدیہ عظمیٰ کراچی، ٹی ایم سی، ڈپٹی کمشنر ساؤتھ، ایس ایس پی ٹریفک، اسسٹنٹ کمشنر اور ایس ایچ او آرام باغ کو تجاوزات ہٹانے کا حکم دے دیا۔ عدالت کاکہناتھا کہ ریکارڈ اور متعلقہ حکام کی رپورٹ سے ثابت ہوتا ہے کہ تجاوزات سے عوام کو تکلیف پہنچ رہی ہے، کوئی متاثرہ شخص یا انتظامیہ تجاوزات قائم رکھنا چاہتی ہے تو وہ عدالت میں آکر بتائے کہ یہ حکم حتمی کیوں نہ ہو، عدالت نے متعلقہ انتظامیہ سے 8 اگست تک رپورٹ بھی طلب کر لی ۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *