پولیس شہداء کی قربانیاں قوم ہمیشہ یاد رکھے گی، گورنر سندھ

کراچی( اسٹاف رپورٹر) گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی کا یومِ شہدائے پولیس پر اپنے پیغام کہا ہے کہ یومِ شہدائے پولیس ہمیں پولیس اہلکاروں کی بے مثال قربانیوں کی یاد دلاتا ہے، پولیس عوام کے جان و مال کے تحفظ اور قانون کی عملداری کی پہلی دفاعی دیوار ہے، گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی کا یومِ شہدائے پولیس پر شہداء کو زبردست خراجِ عقیدت،امن و امان کے قیام کے لیے پولیس اہلکاروں کی قربانیاں قوم ہمیشہ یاد رکھے گی،انہوں نے کہا کہ سندھ میں امن و امان کے قیام اور جرائم کے خاتمے میں سندھ پولیس کا کردار قابلِ تحسین ہے، پولیس کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور جدید تربیت میں مزید اضافہ وقت کی اہم ضرورت ہے، پولیس کے شہداء ہمارے قومی ہیرو اور پوری قوم کا فخر ہیں، دہشت گردی اور جرائم کے خلاف پولیس کے شہداء اور غازیوں کے عزم، بہادری اور قربانیوں کو سلام پیش کرتا ہوں، پولیس فورس کی فلاح و بہبود حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *