صوبائی وزیر ثقافت ذوالفقار شاہ کی زیرصدارت محکمہ جاتی اجلاس

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)صوبائی وزیر ثقافت و سیاحت نوادرات سید ذوالفقار علی شاہ کی زیر صدارت سندھ میوزیم حیدرآباد میں محکماتی اجلاس منعقد ہوا،اجلاس میں محکمہ ثقافت، سیاحت، نوادرات، آثارقدیمہ، لائبریریز کے افسران نے شرکت کی-صوبائی وزیر کو افسران کی جانب سے حیدرآباد میں موجود اپنے محکمموں کی کارکردگی سے آگاہ کیا گیا،صوبائی وزیر سید ذوالفقار علی شاہ نے محکمہ آثار قدیمہ نوادرات کو تاریخی عمارتوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کی ہدایت کی -انہوں نے کہا کہ تاریخی ورثوں پر کسی قوم کی کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی جبکہ مکھی ہاو ¿س سمیت تمام مقامات پر سیاحوں کو مکمل سہولیات فراہم کی جائے- صوبائی وزیر نے محکمہ ثقافت کے افسران سندھ میوزیم تک عوام کی رسائی سمیت سیاحوں کیلئے سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایات کیں- انہوں نے کہا کہ ثقافتی ورثے تک نوجوانوں کی رسائی ہمارے روشن مستقبل کی عکاسی ہے اور کہا کہ لائبریریز میں طلبائکیلئے مطلوبہ سہولیات ممکن بنائی جائیں صوائی وزیر نے کہا کہ طلباء کے معاملے میں کسی بھی شکایت پر بھی متعلقہ افسران سے کوئی رعایت نہیں کی جائیگی-انہوں نے کہا کہ لائبریریز میں نوجوانوں کی آمد صحت مند معاشرے کا تصور ہے ،لائبریریز میں طلبائکی سہولت کیلئے جاری ہدایات پر فوری طورپر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے ۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *