اپوزیشن بامقصد مذاکرات کے لیے تیار ‘حکومت سنجیدہ نہیں‘ راجا ناصر عباس

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر راجا ناصر عباس کا کہنا ہے کہ اپوزیشن مذاکرات کے لیے تیار ہے لیکن حکومت سنجیدہ نہیں ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے راجا ناصر عباس کا کہنا تھا کہ اپوزیشن نے ہمیشہ مذاکرات اور سیاسی روابط سے مسائل کے حل کی بات کی، محمود خان اچکزئی نے کہا پارلیمنٹ میں کانسٹیٹیوشن روم میں ملاقات کرلیتے ہیں، اچکزئی نے رانا ثنا کو یہاں تک کہا کہ آپ کی رہائشگاہ پر ملاقات بھی ممکن ہے، لیکن حکومت خود سیاسی ملاقات اور مذکرات کیلیے سنجیدہ نہیں ہے، حکومت مسائل کے حل کیلیے سنجیدہ سیاسی ڈائیلاگ نہیں کرنا چاہتی۔ اپوزیشن لیڈر علامہ ناصر عباس کا کہنا تھا اپوزیشن بامقصد مذاکرات کے لیے وزیراعظم اور حکومتی وفد سے ملاقات پر تیار ہے، حکومت اپنے قدم بڑھائے، اربعین پر عراق آیا ہوں، اگر مذاکرات کل بھی ہوں تو آج ہی واپس پاکستان آ جاؤں گا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *