آزاد کشمیر انتخابات، ایم کیو ایم کا ن لیگ کی حمایت کا اعلان

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے آزاد کشمیر انتخابات میں مسلم لیگ ن کی مکمل حمایت کا اعلان کردیا۔ آزاد کشمیر انتخابات میں حمایت حاصل کرنے مسلم لیگ ن کا وفد پارٹی کے صوبائی صدر بشیر میمن کی سربراہی میں ایم کیو ایم پاکستان کے مرکز بہادر آباد پہنچا جہاں ان کی ملاقات ایم کیو ایم کے سینیئر رہنما ڈاکٹر فاروق ستار اور دیگر سے ہوئی۔ ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں ڈاکٹر فاروق ستار نے آزاد کشمیرانتخابات میں مسلم لیگ ن کی مکمل حمایت کا اعلان کیا اور کہاکہ ایم کیو ایم پاکستان کے تمام امیدوار ن لیگ کے حق میں دستبردار ہوجائیں گے۔ فاروق ستار کا کہنا تھا کہ مجھے یقین ہے کہ کشمیر میں یہ انتخابات مسلم لیگ ن جیتے گی، ن لیگ جیتے گی اس کا مطلب ایم کیو ایم جیتے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایم کیو ایم کے 3 اہم مطالبات ہیں کہ ایک تو 140 اے سے متعلق مجوزہ آئینی ترمیمی بل، دوسرا سندھ میں گورنر شپ اور تیسرا آزاد کشمیر انتخابات جیتنے کے بعد حکومت سازی کے وقت ایم کیو ایم کو بھی شامل کیا جائے۔ اس موقع پر مسلم لیگ ن سندھ کے رہنما بشیر میمن کا کہنا تھا کہ وہ مشکور ہیں کہ اتحادیوں نے ساتھ دیا، گورنر مسلم لیگ ن کا ہو یا ایم کیو ایم کا وہ سب کے گورنر ہیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *