ٹنڈو آدم بائی پاس اراضی تنازع سپریم کورٹ نے مزید ریکارڈ طلب کر لیا
کراچی( اسٹاف رپورٹر)ٹنڈو آدم میں بائی پاس کے لیے حاصل کی گئی نجی اراضی کی مالیت کا تنازع ،چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے سندھ حکومت کی اپیل کی سماعت کی۔ٹنڈو آدم میں بائی پاس کے لیے حاصل کی گئی نجی اراضی کی مالیت کا تنازعہ سے متعلق سماعت سپریم کورٹ کراچی رجسٹر میں ہوئی جہاں سرکاری وکیل کاکہنا تھا کہ بائی پاس کیلیے 1996-98 میں نو ایکڑ نجی اراضی حاصل کی گئی تھی، 2004 میں اراضی کی مد میں 13 لاکھ 45 ہزار روپے ایوارڈکیے گئے، چیف جسٹس پاکستان کا کہناتھا کہ ہائی کورٹ کے فیصلے میں کیا غلطی ہے؟ قانون بھی یہی کہتا ہے جو ہائی کورٹ نے فیصلہ دیا، اراضی کی مالیت تین سو روپے فٹ کے حساب سے طے ہوچکی تھی، زمین کی مالیت کس تاریخ کے اعتبار سے طے کی گئی؟