پاکستان کی چین سے 1.3 ارب ڈالر کی ری فنانسنگ کی درخواست

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان نے چین سے 1.3 ارب ڈالر کی ری فنانسنگ جلد مکمل کرنے کی باضابطہ درخواست کردی ہے۔ اس حوالے سے وزارت خزانہ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی حکام کی چینی حکام سے ری فنانسنگ پروسس جلد مکمل کرنے کیلیے بات چیت جاری ہے اور قواعد و ضوابط اور شرائط جلد فائنل ہونے پر رقم رواں ماہ کے دوران ہی پاکستان کو موصول ہو جائے گی۔ ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ حکومت کو امید ہے کہ رقم جلد موصول ہونے سے زرمبادلہ ذخائر کو سہارا ملے گا۔ ذرائع کے مطابق پاکستان نے گزشتہ ماہ جولائی میں 2.2 ارب ڈالر ادائیگیاں کی ہیں جس میں 1.3 ارب ڈالر چینی کمرشل قرض بھی واپس کیا گیا تھا۔ پاکستان نے چین کا 1.4 ارب ڈالر قرض واپس کردیا جس کی چند ہفتوں میں دوبارہ فنانسنگ متوقع ہے۔ واضح رہے کہ چند روز قبل سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں شرکت کے بعد پارلیمنٹ ہاؤس کے باہرمیڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے بھی بتایاتھا کہ جولائی میں 2.2 ارب ڈالر کے بیرونی قرضے ادا کیے، بیرونی قرضوں کی ادائیگی کا حجم 26.5 ارب ڈالر سے کم ہو کر 21.5ارب ڈالر رہ گیا۔ 3.5 ارب ڈالر صرف سود ادا کیا جائے گا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *