بھارت کی سندھ طاس معاہدے کیخلاف ورزی‘ ا جھ پن بجلی منصوبے پر کام تیز

جموں (اے پی پی) بھارت کے غیرقانونی زیرتسلط جموں وکشمیر میں بھارت نے جموں میں ا جھ کے کثیر المقاصد منصوبے پر عمل درآمد میں تیزی لائی ہے اوربھارتی وزیر جتیندر سنگھ نے اس منصوبے کو سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی سے جوڑتے ہوئے اسے تزویراتی طور پر اہم قرار دیا۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی وزیر نے منصوبے پر پیش رفت کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ منصوبے پر عمل درآمد میں تاخیر سے دریائے راوی اور اس کی معاون ندیوں کا پانی پاکستان جارہاہے، سندھ طاس معاہدہ اب معطل ہے، بھارتی حکومت اس منصوبے پر عمل درآمد کو تیز کرنے کے لیے پرعزم ہے، اس پروجیکٹ کو مرحلہ وار انجام دیا جائے گا، اس سے212 میگاواٹ تک بجلی پیدا ہونے سمیت90 ہزار ہیکٹر اراضی سیراب ہونے اورضلع کٹھوعہ کو پینے کا پانی فراہم ہونے کی امید ہے۔ سیاسی اور آبی امورکے ماہرین کا کہنا ہے کہ مغربی دریا کے نظام سے منسلک منصوبوں پر بھارتی حکومت کا نئے سرے سے زور اور سندھ طاس معاہدے کے التوا کا حوالہ علاقائی آبی تحفظ اور معاہدے کے مستقبل پر خدشات کو مزید بڑھا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سرحدکے آرپار دریائو ں کو متاثر کرنے والے یکطرفہ اقدامات سے گریز کرنا چاہیے اور فریقین کو بین الاقوامی ذمے داریوں اور قائم کردہ قانونی فریم ورک سے باہر نہیں جانا چاہیے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *