جماعت اصلاح المسلمین کے زیر اہتمام روحانی اجتماع بسلسلہ شہدا کربلا

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)جماعت اصلاح المسلمین پاکستان ضلع حیدرآباد کے زیر اہتمام برانچزمیں عظیم الشان روحانی اجتماع بسلسلہ شہداء کربلا کی قربانی ایک عظیم قربانی ہے، جماعت اصلاح المسلمین ضلع حیدرآباد کی برانچ محمد ی ٹائون میں زیر صدارت خلیفہ محمد کاشف طاہر ی کی صدارت میں منعقد ہوا جس کی نظامت کے فرائض برانچ کے جنرل سیکریٹری محمد جاوید قریشی طاہر ی نے سر انجام دیئے جس میں۔اجتماع میں حیدرآباد کے مشہور ومعروف نعت خواں الخاد مین ضلع حیدرآباد کے انچارج محمد ابرار طاہر ی مزمل طاہر ی نے حضور کی شان میں گل ہاے عقیدت کے پھول نچھاور کیے، اس پروگرام میں خصوصی خطاب عا لم دین خلیفہ بشا م طاہر ی نے شہدا ء کربلا کی شان خصوصی خطاب کیا، پروگرام کے اختتام پر ضلعی فنانس سیکرٹری خلیفہ محمد کاشف طاہر ی اور برانچ عہدیدار ان نے ضلعی صدر پروفیسر خلیفہ غلام قادر لاکھو کو یوم پیدائش کی دلی مبارکباد پیش کی اور دعا کی اللہ تعالیٰ آپ کو صحت کاملہ درازی عمر ایمان وعافیت عزت و وقار اور دین اسلام کی خدمت کے لئے مزید اخلاص استقامت اور برکتیں عطا فرمائے۔انہوںنے کہا کہ آپ کی محبت شفقت خلوص اور قائدانہ صلاحیتیں ہم سب کیلئے باعث حوصلہ ہیں ۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *