کوئی بھی طاقت کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتی‘ میئر

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ 5 اگست کشمیری عوام کی جدوجہد، قربانیوں اور ناقابلِ تسخیر حوصلے کی یاد دلاتا ہے، 2019ء میں بھارت نے یکطرفہ اقدامات کے ذریعے مقبوضہ کشمیر کی متنازع آئینی حیثیت کو غیرقانونی طور پر تبدیل کیا۔ بھارتی حکومت نے عالمی قوانین اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کو نظرانداز کرتے ہوئے کشمیریوں کے بنیادی حقوق سلب کیے۔ مقبوضہ کشمیر کے عوام آج بھی ظلم، جبر اور ریاستی تشدد کے باوجود آزادی کی جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں، کوئی بھی طاقت کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبانے میں کامیاب نہیں ہوسکتی، کشمیریوں کی قربانیاں آزادی، حق اور انصاف کے لیے لازوال عزم کی روشن مثال ہیں، پاکستان کا ہر شہری اپنے کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ مکمل اتحاد اور یکجہتی کے جذبے کے ساتھ کھڑا ہے۔ پاکستان کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت ہر فورم پر جاری رکھے گا۔ عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا مؤثر نوٹس لے اور کشمیری عوام کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حقِ خودارادیت دلانے کے لیے عملی کردار ادا کرے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *