امریکانے یمن میں نیا سفارت کار تعینات کردیا
واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی دفتر خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ یمن میں نئے سفارتکار کی تعیناتی کردی گئی ہے۔ یہ نیا سفارت کار یمن کے لیے سفارتی مشن کی سربراہی کرے گا۔ دفتر خارجہ کے مطابق اس اہم ذمے داری کے لیے نیل ہاپ کو یمن میں چارج ڈی افیئرز مقرر کیا گیا ہے۔ وہ یمن کے لیے سفارتی مشن کے سربراہ ہوں گے۔ یمن امریکی صدر ٹرمپ کی اعلیٰ ترین سفارتی ترجیحات میں شامل ہے۔ اس لیے وزیر خارجہ مارکو روبیو بھی یمن کے ساتھ بہت قریبی سفارتی شراکت داری کے لیے کوشاں ہیں۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق نیل ہاپ 24 سال سے سفارتی میدان میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔