چاند کی سطح سے 4ہزار کلو وزنی راکٹ کی ٹکر‘ تحقیقات کا نیا دروازہ کھل گیا
واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی کمپنی اسپیس ایکس کے چاند کی سطح سے ٹکرانے والے 4ہزار کلو وزنی راکٹ نے سائنسدانوں کے لیے ایک منفرد تحقیقی موقع فراہم کردیا جو مستقبل کے خلائی مشنوں میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔ 5منزلہ عمارت کے برابر فالکن 9 راکٹ کا خالی بالائی حصہ 8ہزار 700 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ٹکرانے کے نتیجہ میں چاند کی سطح پرپہلے سے موجود آئن سٹائن کریٹر کے قریب ایک بڑا گڑھا بن گیا ہے۔ امریکی ماہرین راکٹ کے اس تصادم سے حاصل ہونے والی معلومات کا تجزیہ کر رہے ہیں۔ اس کی مکمل تفصیلات جاننے میں کئی دن یا حتیٰ کہ ہفتے بھی لگ سکتے ہیں۔