ایک تولہ سونا 11ہزار 300روپے مہنگا ہو گیا
کراچی (کامرس رپورٹر )ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں آج بھی بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق جمعرات کوایک تولہ سونا 11ہزار 300روپے مہنگا ہو گیا جس کے بعد سونے کی ایک تولہ قیمت 4لاکھ49ہزار236روپے ہو گئی اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 9 ہزار 688 روپے کا اضافہ ہواجس کے بعد 10گرام سونا 3لاکھ85ہزار147روپے کا ہو گیا۔ عالمی مارکیٹ میں 113ڈالر اضافے سے فی اونس سونا 4268 ڈالر کا ہو گیا جبکہ یک تولہ چاندی کی قیمت 35روپے اضافے کے بعد 6659روپے ہو گئی۔ علازہ ازیں 2دنوں میں ایک تولہ سونا 21ہزار300روپے اور دس گرام 18ہزار261روپے مہنگا ہوا۔