سہ ملکی دفاعی معاہدہ امت کے اتحاد کی نوید ہے‘ نعمان نعیم

کراچی (اسٹاف رپورٹر) صوبائی پیغامِ امن کمیٹی سندھ کے کوآرڈی نیٹر اور جامعہ بنوریہ عالمیہ کے مہتمم ڈاکٹر مفتی نعمان نعیم نے پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے مابین ہونے والے تاریخی سہ ملکی دفاعی تعاون معاہدے کا پُرجوش خیرمقدم کرتے ہوئے اسے امتِ مسلمہ کے اتحاد و یکجہتی کی جانب ایک انتہائی اہم اور پیش رفت قرار دیا ہے۔ جامعہ بنوریہ عالمیہ کے میڈیا کوآرڈی نیٹر محمد نذیر ناصر کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق ڈاکٹر مفتی نعمان نعیم نے کہا کہ یہ سہ ملکی دفاعی تعاون پورے عالمِ اسلام کے لیے باعثِ مسرت اور مسلم ممالک میں امن و استحکام کا ذریعہ بنے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس معاہدے سے پاکستان اور سعودی عرب کے برادرانہ تعلقات مزید مضبوط ہوں گے جبکہ مشترکہ دفاعی صلاحیتوں میں اضافے سے امت مسلمہ کے وقار، ہیبت اور عالمی قوت میں نمایاں اضافہ ہوگا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *