گوگل کے چیف سائنسدان نے 27سال ملازمت کے بعد استعفا دیدیا
واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) دنیا کے سب مقبول انٹرنیٹ سرچ انجن گوگل کو اسی کے چیف سائنسدان نے بڑا دھچکا پہنچادیا۔ امریکی میڈیا کے مطابق گوگل کے چیف سائنسدان جیف ڈین نے عہدے سے استعفا دے دیا اور اپنی نئی اے آئی کمپنی بنانے کا اعلان کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق جیف ڈین نے 27 سال کی ملازمت کے بعد کمپنی سے علاحدگی اختیار کی ہے۔ وہ گوگل سرچ اور جیمنی منصوبوں کے معمار رہے ہیں۔ ان کے مطابق نئی کمپنی کا مقصد مشین لرننگ کے ذریعے سائنسی اور انجینئرنگ تحقیق کو تیز کرنا ہے۔