بھارت: بارش کے باعث مکان گرنے سے ایک ہی خاندان کے 6 افراد ہلاک
نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارت کی شمالی ریاست اتر پردیش میں بارشوں کے باعث مکان گرنے سے ایک ہی خاندان کے6 افراد ہلاک ہوگئے جن میں 2شیر خوار بچے 2دو خواتین بھی شامل ہیں۔ مقامی پولیس نے بتایا کہ واقعہ ضلع پرتاپ گڑھ میں اس وقت پیش آیا جب تمام افراد گھر میں سو رہے تھے کہ مکان منہدم ہوگیا جس کے نتیجے میں 6 افراد ملبے تلے دب کر ہلاک ہو گئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مکان 80 سال پرانا تھا اور انتہائی خستہ حالت میں تھا۔ مسلسل بارشوں کے باعث اس کی عمارت کمزور ہو گئی تھی ۔