آئی جی پی سندھ جاوید عالم اوڈھو کا حیدرآباد چیمبر سے خطاب

حیدرآباد ( کا،رس ڈیسک ) انسپکٹر جنرل پولیس سندھ جاوید عالم اوڈھو نے 30جولائی کی شام حیدرآباد چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹری کی جانب سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ پولیس کے امن و امان کے قیام اور محفوظ کاروباری ماحول کے اقدامات سے کراچی اور شہریوں میں جان لیوا اور زخمی کرنے والے جرائم میں 30 سے 35 فیصد کمی آئی ہے۔ تقریب میں صدر حیدرآباد چیمبر سلیم میمن کی جانب سے چھوٹی گٹی اور الرحیم شاپنگ سینٹر سمیت پولیس کی ملکیتی اراضی پر قائم کاروباری مراکز اور لیز معاملات کا مسئلہ آئی جی سندھ کے سامنے پیش کیا گیا۔ آئی جی سندھ نے کہا کہ پولیس عدالتی احکامات اور قانون کی پابند ہے۔ انہوں نے بتایا کہ متاثرہ افراد قانونی طریقہ کار کے ذریعے عدالت سے رجوع کر سکتے ہیں، جبکہ صوبائی حکومت کے ساتھ مل کر معاملات کو قانون کے دائرے میں حل کرنے کے امکانات پر بھی کام جاری ہے۔ ا ? ئی جی سندھ نے کہا کہ مستقبل کی پولیسنگ جدید ٹیکنالوجی پر مبنی ہوگی، جس میں اے این پی آر، فیشل ریکگنیشن، مصنوعی ذہانت اور جدید نگرانی کے نظام شامل ہیں۔ حیدرآباد تاجر برادری کے تعاون سے کیمرہ نیٹ ورک کے ذریعے سیکیورٹی نظام کو مزید وسعت دی جائے گی۔انہوں نے چیمبر کی درخواست پر اعلان کیا کہ حیدرآباد میں ٹریفک مسائل کے حل کے لیے اے ایس پی/ایس پی سطح کے افسر ڈی آئی جی پی حیدرآباد کی سفارش پر ٹریفک نظام کا سربراہ مقرر کیا جائے گا، اس کے ساتھ آٹو بھان روڈ، فتح چوک پر ٹریفک بہتری کے لیے اضافی نفری فراہم کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی گئی۔آئی جی سندھ نے حیدرآباد چیمبر کی درخواست پر اعلان کیا کہ سندھ پولیس کا ایمپلائی ویری فکیشن سسٹم (EVS) کاروباری برادری، چیمبرز اور سیکیورٹی اداروں کو مفت فراہم کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ سندھ پولیس اہم شاہراہوں پر 24 گھنٹے پٹرولنگ نظام کو مزید مضبوط بنا رہی ہے تاکہ شہری محفوظ سفر کر سکیں، جبکہ ہائی وے سیکیورٹی کے لیے خصوصی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔آئی جی سندھ نے بتایا کہ منشیات کے خلاف بہتر کارروائیوں کے لیے شہریوں و تاجروں کو آئی جی ٹاسک فورس سے براہ راست رابطے کا نظام فراہم کیا جا رہا ہے تاکہ منشیات فروشی کے خلاف فوری کارروائی ممکن ہو سکے۔جاوید عالم اوڈھو نے کہا کہ پولیس اور کاروباری برادری کے مفادات مشترک ہیں، کیونکہ ہر نیا کاروبار اور روزگار کا موقع نوجوانوں کو جرائم سے دور رکھنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔ انہوں نے حیدرآباد چیمبر کے تعاون کو سراہتے ہوئے ہر چھ ماہ میں اس طرح مل بیٹھنے کا وعدہ کیا۔اس سے قبل، صدر حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری محمد سلیم میمن نے کہا کہ امن و امان کے بغیر معاشی سرگرمیاں ممکن نہیں ہیں، جس کے لیے آئی جی پی کی قیادت میں سندھ پولیس کی خدمات اور حیدرآباد پولیس کی حالیہ کارروائیاں لائقِ تحسین ہیں۔ انہوں نے اپنے خطاب میں چینی و دیگر غیر ملکی ماہرین کی سیکیورٹی کو قومی ذمہ داری قرار دیتے ہوئے پولیس اہلکاروں کے لیے بین الاقوامی پروٹوکول، کمیونیکیشن اور ثقافتی حساسیت کی تربیتی نشستوں کی تجویز دی تاکہ دوستانہ اور مہذب تاثر قائم رہے۔ مزید برآں، انہوں نے پولیس آرڈر 2002 کی روح کے مطابق پبلک فرینڈلی تھانہ کلچر اور کمیونٹی پولیسنگ کے فروغ، منشیات اور منظم مجرموں کے خلاف مسلسل اور بلا تفریق آپریشنز، پاک فوج سے تربیت یافتہ ATF فورس کے تکنیکی استعمال، اور حیدرآباد کے تمام تجارتی و صنعتی زونز کو ANPR اور Facial Recognition کے ذریعے جدید سیف سٹی نیٹورک سے منسلک کرنے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے پولیس ویلفیئر فاؤنڈیشن کی املاک اور الرحیم و چھوٹی گئی جیسے تنازعات کے حل کے لیے چیمبرز کی مشاورت سے منصفانہ Tenancy & Lease Policy مرتب کرنے، حیدرآباد کی پولیس نفری برقرار رکھنے اور منظور شدہ سیٹوں پر نظرثانی کرنے، اور ایس ایس پی آفس میں بزنس فیسیلیٹیشن ڈیسک کے ساتھ پولیس-بزنس لائیزن کمیٹی کے فوری قیام پر زور دیا۔اس موقع پر ڈی آئی جی پی حیدر آباد طارق رزاق دھاریجو، صدر جا مشور و چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری، میاں تو قیر طارق، صدر نور یا آباد، ایگزیکٹیو کلب ٹریڈ اینڈ اینڈ سٹری، کنور ضیا الرحمن، سینئر وائس چیئر مین حیدر آباد سائٹ ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری، عامر شہاب، حیدرآباد چیمبر کے سابق صدور فاروق شیخانی اور سلیم الدین قریشی نے بھی خطابات کیے۔اس موقع پرحیدر آباد چیمبر کے سر پرست اعلی جناب سیٹھ امین کھتری، چیف سی پی ایل سی سندھ، زبیر حبیب، پاکستان رینجرز کے افسران، کمشنر حیدرآباد ڈویڑن فیاض حسین عباسی، ڈپٹی کمشنر حیدرآباد زین العابدین میمن، ایس ایس پی حیدر آباد، شازیب چاچڑ ایس ایس پی جامشورو، ظفر صدیق چانگا، چیئر مین حیدر آباد سائٹ ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری، زبیر گھا نگرا، خلیل بلوچ، چیئرمین، کوٹری ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری،قمر میمن،چیئرمین، آباد سندھ ریجن، حیدر آباد چیمبر کی ایگزیکٹیو کمیٹی ممبران، کنوینیرز، سندھ پولیس کے سینئر افسران، بڑی تعداد میں تاجر رہنما، بھی اس تقریب میں موجود تھے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *