پاکستان اسٹاک ایکسچینج، کاروبار کے پہلے نصف حصے کے دوران تیزی کا رجحان دیکھا گیا
کراچی(کامرس رپورٹر)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمعہ کے روز کاروبار کے پہلے نصف حصے کے دوران تیزی کا رجحان دیکھا گیا، جہاں بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس 1,380 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 176930 کی سطح تک پہنچ گیا، تاہم جمعہ کی نماز کے وقفے کے باعث کاروبار عارضی طور پر معطل کر دیا گیا۔نماز کے وقفے سے قبل کے ایس ای-100 انڈیکس 1378 پوائنٹس یا 079 فیصد اضافے کے ساتھ جاری تھا۔مارکیٹ نے کاروبار کا آغاز مثبت انداز میں کیا اور دورانِ ٹریڈنگ انڈیکس ایک موقع پر 177108پوائنٹس کی بلند ترین سطح تک پہنچ گیا، سرمایہ کاروں نے منتخب حصص میں خریداری کو ترجیح دی، حالانکہ اسی دوران ایران کی فوج نے دعویٰ کیا کہ اس نے کویت میں واقع ایک امریکی فضائی اڈے پر ڈرون حملہ کیا ہے۔ ایرانی حکام کے مطابق حملے میں جنگی طیاروں کے ہینگرز، سیٹلائٹ کمیونیکیشن سسٹمز اور فوجی سازوسامان کے گوداموں کو نشانہ بنایا گیا۔یہ مثبت رجحان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب گزشتہ چند کاروباری سیشنز کے دوران مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی جغرافیائی کشیدگی اور عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے باعث مارکیٹ میں غیر یقینی صورتحال دیکھی جا رہی تھی۔ دوپہر تک مارکیٹ کے دیگر اشاریے بھی مثبت زون میں رہے، جبکہ آل شیٔر انڈیکس سمیت دیگر اہم انڈیکسز میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ تاہم نمازِ جمعہ کے باعث مختصر کاروباری سیشن ہونے کے سبب مارکیٹ کی سرگرمیاں حالیہ بلند ترین حجم کے مقابلے میں نسبتاً محدود رہیں۔نمازِ جمعہ کے وقفے کے بعد کاروبار دوبارہ شروع ہوگا، جبکہ سرمایہ کار دن کے باقی حصے میں ملکی معاشی اشاریوں کے ساتھ ساتھ مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال سے متعلق آنے والی نئی اطلاعات پر بھی گہری نظر رکھے ہوئے تھے،ایک موقع پر مارکیٹ 400پوائنٹس کی مندی کے ساتھ منفی زون میں رہی۔تاہم مارکیٹ 546پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ مثبت زون میں ہی بند ہوئی اور کاروباری حجم جمعرات کی نسبت 23.86پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ بند ہوا جبکہ مارکیٹ کے مجموعی سرمائے میں38ارب14کروڑ روپے سے زائد کا اضافہ ہوا۔ جمعہ کوکاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس میں546.13پوائنٹس بڑھ کر176094.12 پوائنٹس پر بند ہوا اسی طرح4,71پوائنٹس کی تیزی سے کے ایس ای 30انڈیکس52480.22 پوائنٹس ، کے ایس ای آل شیٔرز انڈیکس 313.70پوائنٹس کے اضافے سے106530.89پوائنٹس اورکے ایم آئی30انڈیکس 628.70پوائنٹس بڑھ کر247198.06 پوائنٹس پر پہنچگیا۔ جمعہ کو مارکیٹ میں 24ارب روپے مالیت کے 88کروڑ9لاکھ51ہزار سے زائد شیئرز کا کاروبار ہوا جبکہ گزشتہ روز 25ارب روپے مالیت کے 71کروڑ12لاکھ حصص کے سودے ہوئے تھے۔کاروباری مندی سے مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کو 38 ارب 14 کروڑ 26 لاکھ 10 ہزار 157روپے کا منافع ہوا اور شیئرز مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ بڑھ کر 19755 ارب 71 کروڑ 31 لاکھ 86ہزار142روپے ہو گیا۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعہ کو مجموعی طور پر 493کمپنیوں میں شیٔرز کا کاروبار ہوا جس میں سے 273 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،185میں کمی اور35کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔کاروبار کے لحاظ سے ٹرسٹ بروکریج ،دادابھائی سیمنٹ،سنر جیکو پاک،وصی موبیلٹی موڈ،ٹی پی ایل پراپرٹیز،فرسٹ نیشنل ایکویٹی،ورلڈ کال ٹیلی کام سر فہرست رہے۔قیمتوں میں اتار چڑھائو کے اعتبار سے نمایاں تیزی دی تھل انڈسٹریز کارپوریشن اورنیسلے پاکستان لمٹیڈ کے شیئرز کے بھائو میں رہی جنکے دام 104.68روپے اور91.49 18000روپے بڑھ کر بالترتیب 1151.46روپے اور 9713.37روپے پر جا پہنچی جبکہ سب سے زیادہ کمی پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی اورخیبرٹیکسٹائل ملز کے حصص کے داموں میں رہی جنکی قیمتیں372.50روپے اور74.65روپے کی کمی سے بالترتیب 17627.50روپے اور 2002.81 روپے پر آ گئی۔