خالد خان کا7اگست کو صنعتی علاقوں میں احتجاج کااعلان

کراچی(اسٹاف رپورٹر)نیشنل لیبر فیڈریشن کراچی کے صدر خالد خان ،سینئر نائب صدر امیر روان ،جنرل سیکریٹری محمدقاسم جمال نے جماعت اسلامی پاکستان کی جانب سے لیوی بھتا ٹیکس کے خلاف کئے جانے والے احتجاج کی بھرپور حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ عوام مہنگائی ،غربت ،بیروزگاری کی چکی میں پس رہے ہیں۔لیوی بھتا ٹیکس کے ذریعے حکومت غریب عوام سے بھتا وصول کررہی ہے ۔کراچی کے محنت کش لیوی بھتا ٹیکس کے خلاف سڑکوں پر نکلے گے اور ہم یہ بھتا قبول نہیں کرینگے اور پوری قوت کے ساتھ احتجاج کیا جائے گا۔اس سلسلے میں کورنگی ،لانڈھی ،بن قاسم ،سائٹ ایریا،نارتھ کراچی ،فیڈرل ایریا ودیگر علاقوں میں احتجاجی ریلیاں بھی نکالی جائینگی۔اس سلسلے میں دیگر تنظیموں کے ٹریڈ یونینز رہنمائوں سے بھی ملاقاتیں کی جائینگی اور احتجاج کیلئے انھیں بھی تیار کیا جائے گا کیونکہ یہ کسی ایک جماعت کا مسئلہ نہیں بلکہ پوری قوم کا مسئلہ ہے ۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *