جماعت اسلامی حلقہ خواتین کے تحت آج احتجاجی مظاہرہ ہوگا‘ رخشندہ منیب خطاب کرینگی
حیدرآباد(نمائندہ جسارت) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کی اپیل پر جماعت اسلامی حلقہ خواتین ضلع حیدرآباد کی جانب سے پیٹرول کی قیمتوں، لیوی بھتہ اور ناجائز ٹیکسوں کے خلاف کل 6 اگست بروز جمعرات آج شام 4بجے ناظمہ حلقہ خواتین صوبہ سندھ رخشندہ منیب کی زیر قیادت حیدرآباد پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا جا ئے گا احتجاجی مظاہرے سے امیر جماعت اسلامی ضلع حیدرآباد حافظ طاہر مجید خصوصی خطاب کریں گے۔