پلاٹ کے تنازع پر قتل ہونے والے نوجوان کے ورثاء کا احتجاج
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)بلڑی شاہ کریم میں پلاٹ کے تنازعہ پر مبینہ طور پر قتل کیے گئے نوجوان مہربان رند کے ورثا نے قتل کیس میں انصاف نہ ملنے کے خلاف گزشتہ روز مسلسل پانچویں روز بھی حیدرآباد پریس کلب کے سامنے خمیسو رند کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔اس موقع پر مظاہرین نے الزام عائد کیا کہ دو ماہ قبل پلاٹ کے تنازعہ پر ملزمان نے ان کے محنت کش بیٹے مہربان رند کو زہر دے کر قتل کیا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ مہربان رند کے قتل میں برادری اور گاں کے بااثر افراد الہورایو، الہبچایو اور ایک خاتون ملوث ہیں۔انہوں نے کہا کہ واقعے کی شکایت متعلقہ تھانے میں درج کرائی گئی، تاہم پولیس ملزمان کی سرپرستی کرتے ہوئے آج تک کسی کو گرفتار نہیں کر سکی، بلکہ الٹا ان کے خلاف جھوٹا مقدمہ درج کر دیا گیا ہے۔مظاہرین نے ڈی آئی جی حیدرآباد اور ایس ایس پی ٹنڈو محمد خان سے اپیل کی کہ وہ معاملے کا نوٹس لے کر انہیں انصاف اور تحفظ فراہم کریں۔