سعودی عرب کی عمارتیں سعودی، پاکستانی اور ترک پرچموں سے روشن
ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے پر دستخط کی خوشی میں سعودی عرب بھر کے نمایاں مقامات اور ٹاورز سعودی، پاکستانی اور ترکی کے قومی پرچموں سے جگمگا اٹھے۔سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں روشنیوں کی اس سجاوٹ کے ذریعے اس تاریخی معاہدے پر بڑے پیمانے پر عوامی مسرت کی عکاسی کی۔سعودی عرب، پاکستان اور ترکی نے گذشتہ روز مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں ایک مشترکہ دفاعی معاہدے پر دستخط کیے تھے، جس کے تحت کسی ایک ملک پر مسلح حملہ ان سب کے خلاف حملہ سمجھا جائے گ۔سعودی مملکت کی عمارتوں پر قومی پرچم روشن کرکے مسرت کا یہ اظہار سعودی عرب، ترکی اور پاکستان کو متحد کرنے والے شاندار تعلقات، گہرے تاریخی روابط اور اسلامی یکجہتی کو اجاگر کرتا ہے۔