سڈنی ائر پورٹ پر مسلسل دوسرے روز 150 پروازیں تاخیر کا شکار
سڈنی (انٹرنیشنل ڈیسک) آسٹریلیا کے سڈنی ائرپورٹ پر فضائی ٹریفک کنٹرول کے عملے کی کمی کے باعث مسلسل دوسرے روزبھی مسافروں کو پروازوں میں تاخیر کے بارے میں خبردار کیا گیا ۔ خبررساں اداروں ا کے مطابق حکام نے بتایا کہ ہفتے کو صبح 7 بجے سے سڈنی سے روانہ ہونے والی 150 سے زائد ملکی اور بین الاقوامی پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں۔ فضائی ٹریفک کنٹرول نے ایئر سروسز آسٹریلیا کے عملے کی کمی کے باعث پروازوں کی روانگی کے درمیان وقفہ بڑھا دیا ہے۔اس سے ایک روز قبل جمعہ کے روز بھی 100 سے زائد پروازیں تاخیر یا منسوخی سے متاثر ہوئی تھیں۔